قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اوررینجرزسے معاونت طلب کرلی۔
نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے مریم نواز کو دو انکوائریز میں 26 مارچ کوپیش ہونے کا نوٹس جاری کررکھا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پرنیب لاہورکی عمارت پرچڑھائی کرنےکی اطلاعات ہیں لہٰذا نیب لاہورنے پولیس اوررینجرزسے معاونت طلب کرلی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیب لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئرکرنے کیلئے متعلقہ حکام سے درخواست کی جارہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب دھمکی یا دباؤ میں آئے بغیرلوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کردار ادا کرتا رہےگا۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان نے ان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔