فیروز آباد پولیس نے سینٹرل کمرشل ایریا طارق روڈ پر جواء کھلینے کی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 19 ہزار روپے اورتاش کی گڈی برآمد کر لی
فیروز آباد پولیس نے سینٹرل کمرشل ایریا طارق روڈ پر جواء کھلینے کی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 19 ہزار روپے اورتاش کی گڈی برآمد کر لی

ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزآباد کی کاروائی 17 جواری گرفتار

ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزآباد نے کاروائی کرتے ہوئے  17 جواریوں کوگرفتارکرلیا ۔چھاپہ خفیہ اطلاع پر سینٹرل کمرشل ایریا طارق روڈ پر ماراگیا۔
اس حوالے سے ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزآباد کے ایس ایچ او انسپیکٹر اورنگزیب خٹک کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سینٹرل کمرشل ایریا طارق روڈ پر کچھ لوگ مختلف اوقات میں جواء کھلیتے ہیں۔
جس سے علاقہ کی عوام کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جواری شور شرابہ بھی کرتے ہیں ۔اس اطلاع پر اینٹلی جنس اسٹاف کو متحرک کیا گیا جس نے کافی دن ملزمان کی ریکی کرنے کے بعد  بالاخر ملزمان جو کہ عام شاہراہ پر جواء کھیل رہے تھے گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے ماڈل پولیس اسٹیشن فیروزآباد پولیس نے اینٹلی جنس اسٹاف کی اطلاع پر سینٹرل کمرشل ایریا طارق روڈ پر جواء کھلینے کی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے  17 ملزمان کو گرفتار کرکہ 1 لاکھ 19 ہزارنقد اور تاش کی گڈی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کرنے کے بعد مقدمہ الزام نمبر 232/2021 بجرم دفعہ 5/5 اے قماربازی ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔