کشمیری بہن بھائیوں نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی،فائل فوٹو
کشمیری بہن بھائیوں نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی،فائل فوٹو

بھارتی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے

یوم پاکستان پربھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسٹر چسپاں کر دیے، کشمیری بہن بھائیوں نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی،پوسٹرز پر قائداعظم، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگائی گئیں۔

پوسٹرز پر حریت رہنما سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ ،آسیہ اندرانی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی تصاویر بھی لگائی گئیں۔