پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 72 اموات اورگزشتہ24گھنٹے کے دوران 3 ہزار270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 935 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار741 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 34 ہزار535 ہے۔ 5 لاکھ 85 ہزار271 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام ا?باد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اورآزاد کشمیر میں 338 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 52 ہزار 676، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب 2 لاکھ 99 969، بلوچستان 19 ہزار 347، آزاد کشمیر 11 ہزار 792 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔