جمعرات کو راولپنڈی اوراسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان
جمعرات کو سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔فائل فوٹو
یوم پاکستان کی پریڈ کے تناظر میں جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایک ٹویٹ کرکے 25 مارچ بروز جمعرات کی مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جمعرات کو سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ کو موسم کی خرابی کے باعث موخرکردیا گیا ہے ۔ اب یہ پریڈ 23 کی بجائے 25 مارچ کو ہوگی۔
23rd March Parade has been postponed. Therefore 25th March will be a local holiday in Rawalpindi Pindi and Islamabad
— Thinking out of the box (@beyondfiles) March 22, 2021