وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزارقائد پر حاضری دینے پہنچ گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازشاہ نے وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔مراد علی شاہ کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اراکین امتیاز شیخ، سید اویس شاہ، اعجاز جکھرانی،شبیر بجارانی اور شہلا رضا سمیت دیگر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیاکے مسلمانوں کے لیے ایک مقصد بنا۔یہ ملک ہمارے بزرگوں نے قربانیاں، جدوجہد اور جذئے سے قائم کیا۔
آج پاکستان کی حفاظت اوراس کی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرنے کا عہد کیا جائے، پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یکساں آزادی ہے۔