450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔فائل فوٹو
450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔فائل فوٹو

دہلی میں شراب نوشی کیلیے عمر کی حد کم کر دی گئی

ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دہلی کی حکومت نے شہر میں شراب نوشی کی کم سے کم عمر 25 سے گھٹا کر 21 برس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کا کہناتھا کہ حکومت کے زیر سایہ چلنے والی شراب فروخت کرنے والی دکانیں بھی بند کرنے کا بھی فیصلہ ہواہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پالیسی میں تبدیلی کیلیے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد وزراءکا ایک گروپ بنایا گیا جس نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا اور پیر کے روز وزراکے گروپ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کو دہلی کابینہ نے منظورکرلیا۔

ان کا کہناتھا کہ ملک میں شراب نوشی کی کم سے کم عمر ہر صوبے میں مختلف ہے اور ہلی میں عمر کی حد زیادہ رکھی گئی تھی ، وزراءکے گروپ کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ شراب نوشی کی کم سے کم عمر نوئیڈا کے مطابق ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 60 فیصد سے زائد شراب فروخ کرنے والی حکومتی ملکیت ہیں اور ہم نے جائزہ لیاہے کہ باقی 40 فیصد پرائیوٹ دکانیں حکومتی شراب خانوں سے زیادہ پیسہ کماتی ہیں،اب دہلی میں حکومت کے تحت چلنے والی شراب کی دکانیں نہیں ہوں گی کیونکہ ہم نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ان کا کہناتھاکہ شہر میں شراب فروخت کرنے والی مزید دکانیں نہیں کھولی جائیں گی۔