آبی تنازعات پر پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرزکے مذاکرات جاری ہیں،بھارتی وفد کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ہٹ دھرمی جاری ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستانی وفد نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاﺅں پر پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے ،بھارتی وفد کی حقائق نظراندازکرکے میں نہ مانوں کی گردان ۔
ذرائع کاکہناہے کہ دریائے جہلم، سندھ اور چناب پر تعمیر کردہ منصوبوں پراعتراضات بھارتی وفد کے سامنے رکھ دیئے ،پاکستانی وفد نے پکل دل، لوئر کلنائی، بز، نیمو،کشن گنگااوررتلے پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات کئے۔
بھارتی وفد کی ضد ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پن بجلی منصوبوں کی تعمیر بھارت کا حق ہے ،منصوبوں کی تعمیر اور ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کے عین مطابق ہے ۔