وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو
وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو

عدالت کا حکم ہے کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو نکال دیا جائے۔سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم اساتذہ کو مستقل کرنا چاہتے ہیں مگرعدالتی فیصلوں پر بے بس ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیاہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو نکال دیا جائےجبکہ حیدرآباد ہائی کورٹ بنچ نے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،ہم نے حیدرآباد بنچ کے فیصلے پر اساتذہ کا کنٹریکٹ بڑھادیا ہے اورتنخواہیں جاری کردی ہیں۔ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایک فیصلہ دیا جائے تاکہ حکومت عملدرآمد کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں دورائے نہیں کہ یہ لوگ میرٹ پر بھرتی ہوئےلیکن سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ 17 گریڈ سے اوپرکی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی چاہیے ،عدالتوں کے فیصلے پر سندھ حکومت خود کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔