کراچی ایئرپورٹ پرلڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔

               
March 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
ملز م نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔فائل فوٹو

ملز م نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹرسنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پرایف آئی اے افسرنے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پرافسرکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔