مریم نوازکی پیشی۔وزارت داخلہ نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

نیب آفس کے احاطے کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد ہوگی ۔وزارت داخلہ

               
March 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا، اعلامیہ

نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا، اعلامیہ

مسلم لیگ ن کی مرکزی مریم نوازکی پیشی پر وزارت داخلہ نے نیب آفس کی سیکیورٹی کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

کے مطابق نیب نے چودھری شوگر ملز اور جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نوازکو 26مارچ کو طلب کررکھاہے، لیگی قیادت نے کارکنوں کے ہمراہ نیب آفس جانے کا پلان ہے،وزارت داخلہ نے نیب آفس کی سیکیورٹی کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی،نیب کی درخواست پروزارت داخلہ نے منظوری دیدی،وزارت داخلہ کاکہناہے کہ نیب آفس کے احاطے کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد ہوگی ۔