وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کی حمزہ شہباز سے ملاقات پر حیرت ہوئی ۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ضمانت پر رہا ہے، بدعنوانی کا سامنا کر رہے ہیں، حمزہ شہباز احتساب کے اداروں پر دباوَ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز بدعنوان سیاستدانوں کے ایک گروہ کی سربراہی کر رہا ہے۔ اب ان دونوں کو میثاق جمہوریت کی تجدید کے مجاہد بنا کر پیش کرنے والے فکر مند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازاور بلاول کی جملہ بازی سے جعلی جمہوریت کےعلمبردار پریشان ہیں، جمہوریت کے علمبردارایک دوسرے پر اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ کے الزام لگانے پر فکرمند ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ جب آپ کی سیاست صرف مفادات اور لوٹ مار پر مبنی ہو تو یہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر میں پھنسے ملاحوں کی مدد کیلیے سعودی اتھارٹی سے اجازت حاصل کی جائے گی، کشتی کے مالک کے مطابق ملاحوں کی 8 ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سےملاحوں نے خودہی کشتی میں رہنے کو ترجیح دی،کشتی کے مالک نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں چند روز میں ریسکیو کرلیا جائے گا۔