تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔فائل فوٹو
تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔فائل فوٹو

فیس بک نے ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے۔

حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے  تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔

فیس بک کے مطابق کمپنی نے کورونا اور ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20 لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق جھوٹے دعوےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ  اس سے قبل یوٹیوب بھی گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرچکی ہے۔