بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دیدیا ۔فائل فوٹو
 بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دیدیا ۔فائل فوٹو

چمن: لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھماکا، 2 جاں بحق 13 زخمی

بلوچستان کے ضلع چمن کے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھماکا ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے دھماکے میں 2 شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔