محمود آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اختر کالونی کے علاقے سے بدنامہ زمانہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا ۔خاتون منشیات فروش صبا عرف سونیا ماضی میں بھی کئی دفعہ گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے۔
اس حوالے سے محمود آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ہے ۔گرفتار ملزمہ کے خلاف محمود آباد پولیس نے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔
ملزمہ اس سے قبل محمود آباد اور بلوچ کالونی تھانے میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار ہوچکی ہے۔ملزمہ کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔