بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں 2 سال کے وقفےکے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روزہ آبی مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کے کمشنر فار انڈس واٹر مہر علی شاہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد گزشتہ روز نئی دہلی پہنچا تھا جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی پی کے سکسینا کررہے ہیں۔
انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے بھارتی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم مذاکرات ہوں گےجس میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی حکام سے بات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پَکل دُل اور راتلے سمیت بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔