متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے وفاقی حکومت تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وقاقی حکومت کے ساتھ تمام وعدے پورے کیے مگر وہاں سے کوئی عمل نظر نہیں آیا۔ اگر یہی صورتحال رہی تو وفاق کے ساتھ اتحاد میں کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی شہری آبادیوں میں 3سال میں ترقی نہیں ہوئی تو 2سال میں کیا ہوگی؟، جان بوجھ کر شہری سندھ کو تباہ وبرباد کیا جارہا ہے۔ اگر يہی صورتحال رہی تو آئندہ اليکشن ميں واقعی تبديلی آجائيگی۔