وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے اور طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع لایا گیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تاہم اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جس کی بنیادی وجہ قائداعظم کے وژن سے دوری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پندرہ صدی پہلے پیغمبر اسلام نے پہلی فلاحی ریاست، ریاست مدینہ کی بنیاد قانون کی حکمرانی، قابلیت اور برداشت پر رکھی تھی، مسلمان جب رہنما اصولوں سے دور ہوئے تو ان کی تہذیب زوال پذیرہو گئی۔
انہوں مزید کہا کہ 81 سال قبل ہمارے قائد نے پاکستان کا خواب دیا اورریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی پاکستان کا تصور علامہ اقبال کا تھا۔