کلکتہ: بھارت میں 22 سالہ بیٹی نے اپنے باپ کو شراب پلا کر بے ہوش کیا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 22 سالہ بیٹی نے اپنے 56 سالہ باپ کو ریسٹورینٹ لیکر گئی اور خوب شراب پلائی جس کے بعد مدہوش باپ کو گھر لے جاتے ہوئے کچھ دیر آرام کے بہانے ایک بینچ پر بٹھایا۔
نشے میں دھت باپ بینچ پر بیٹھے بیٹھے سو گیا اور اسی وقت سفاک بیٹی نے پٹرول چھڑک کر باپ کو زندہ جلادیا۔ یہ منظر پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوگیا جس کی مدد سے لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچپن میں ہی ماں کی موت کے بعد سے باپ روزانہ مجھ پر بے پناہ تشدد کیا کرتا تھا پھر شادی کے بعد مجھے کچھ سکون ملا لیکن بدقسمتی سے شادی ختم ہوگئی۔
لڑکی نے مزید بتایا کہ واپس گھر آنے کے بعد سے باپ نے پھر سے مجھے مارنا شروع کردیا اور جذباتی طور پر مجروح کرتے رہتے اس لیے باپ کو قتل کردیا۔