پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ کارکن اورعہدیدار پی ڈی ایم اتحاد پرتلخ تبصروں سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ سخت ردعمل سے گریز کیا جائے جس سے اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔
ان کا کہنا تھاکہ پی پی کے سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد سے پی ڈی ایم میں اختلافات سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو زرداری نے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔