لڑاکا طیارے کے ایجیکٹ سسٹم میں خرابی کے باعث نشستیں از خود باہر نکل جانے سے تینوں پائیلٹ جہاز سے گر گئے تھے
لڑاکا طیارے کے ایجیکٹ سسٹم میں خرابی کے باعث نشستیں از خود باہر نکل جانے سے تینوں پائیلٹ جہاز سے گر گئے تھے

تین روسی پائلیٹ لڑاکا طیارے سے گر کر ہلاک

روس کے لڑاکا طیارے کا ایجیکٹ سسٹم میں خرابی کے باعث نشتیں از خود باہر نکل جانے سے تین پائیلٹ جہاز سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل روسی لڑاکا طیارے کی کسی حادثے کی صورت میں باہر نکلنے کی نشستیں اچانک فعال ہوگئیں جس کے سبب تین پائیلٹ جہاز سے باہر گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز ماسکو سے 145 کلومیٹر دورواقع کالوگا ریجن میں ایک فوجی ایئر بیس پر پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار ٹی یو-22ایم 3 کا عملہ ایک تربیتی مشن کی تیاری کررہا تھا۔ اس دوران دو انجنوں والے سپر سانک طیارے کا ایجیکشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث نشتوں نے پائلیٹس کو باہر اچھال دیا۔
چوں کہ طیارہ زیادہ بلندی پر نہیں تھا اس لیے پیراشوٹ نہیں کھل سکے جس کی وجہ سے تین پائلیٹس گرکر شدید زخمی ہوئے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کی سرکاری تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔