میر ابھائی میراساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔حاکم دبئی۔فائل فوٹو
میر ابھائی میراساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔حاکم دبئی۔فائل فوٹو

دبئی کے حکمران شیخ محمدکے بھائی انتقال کر گئے

دبئی کے حکمران شیخ محمدکے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردبئی حکمران نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میر ابھائی میراساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔

شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے علیل تھے،شیخ حمدان بن راشد متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ اور دبئی کے نائب حکمران تھے ۔

دبئی حکمران محمد بن راشد المختوم نے کہا کہ ہم سب خدا کے ہیں اورہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ اللہ میرے بھائی، میرے ساتھی پررحم ومغفرت کرے۔