کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات
March 24, 2021 · شہر گزشت
درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اورآئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویوزکا امکان ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے اورہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے جبکہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اورگرم ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے۔