این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں 2 ہیوی ویٹس کی لڑائی ہے،دونوں ہیوی ویٹس اناکےساتھ لڑرہے ہیں،لڑائی بڑوں کی ہے اوربھگت عوام رہے ہیں،عوام کوہیوی ویٹس کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔
این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق درخواست ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے استفسارکیاکہ کیا اعظم نذیر تارڑ موجود ہیں ؟معاون وکیل نے کہاکہ اعظم نذیر تارڑ موجود نہیں ہیں،ہماراانحصار سلمان اکرم راجہ پر ہے ۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں سلمان اکرم راجہ بطور وکیل پیش ہوں، ٹھیک ہے پہلے وکیل شہزادشوکت کو سن لیتے ہیں
جسٹس عمر عطابندیال نے پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل سے کہاکہ آپ نے ہمیں ری پولنگ پر قانون بتانا ہے،شہزادشوکت نے کہاکہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آﺅٹ46 فیصد رہا ،عام انتخابات میں ٹرن آﺅٹ 42 فیصدرہاہے ،سندھ میں ضمنی ا لیکشن میں پولنگ کی شرح 11 فیصد رہی۔
ایڈووکیٹ شہزادشوکت نے کہاکہ کم شرح پولنگ کو حلقے میں ری پولنگ کا جواز نہیں بنایا جا سکتا ،بدامنی کی صورت میں بھی پورے حلقے میں ری پول کی مثال نہیں ملتی ،بدامنی والے پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ ہو سکتا ہے۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کم ٹرن آﺅٹ کو تشدد واقعات سے ملایا،عدالت اس معاملے کا جائزہ لے گی ،وکیل پی ٹی آئی امیدوار نے کہاکہ حلقے میں دو انسانی جانوں کا ضیاع ہوا،اس بنیاد پر پورے حلقے میں دوبارہ ری پول نہیں ہو سکتا،الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج روک لیے ۔
عدالت نے کہاکہ غیرقانونی اقدامات کی بنیاد پر ضمنی الیکشن کالعدم قراردیاگیا،علی اسجد ملہی کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن انکوائری کے بغیر کیسے مطمئن ہو سکتا ہے ،حلقے میں رینجرز کو بھی تعینات کیاگیا ،الیکشن کمیشن نے سارے معاملے کو انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا ،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن فیصلے میں رینجرز کی تعیناتی کا ذکر نہیں ،وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو فیصلے سے قبل پنجاب انتظامیہ کو آگاہ کرناچاہیے تھا۔
وکیل پی ٹی آئی امیدوار نے کہاکہ رپورٹ کے مطابق آئی جی نے 350 رینجرزاہلکاروں کو تعینات کیا ،پولنگ سٹیشن پرلیگی امیدوار کے ورکرز نے بھی امن کے مسائل پیدا کیے ، جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ میں 2 ہیوی ویٹس کی لڑائی ہے،دونوں ہیوی ویٹس اناکےساتھ لڑرہے ہیں،لڑائی بڑوں کی ہے اوربھگت عوام رہے ہیں،عوام کوہیوی ویٹس کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔