شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو
شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکو 12 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظورکرلی اورمریم نوازکی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔جبکہ ہائیکورٹ نے مریم نواز کو دو کیسز میں دس دس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگرکی سربراہی میں دور کنی بنچ نے مریم نواز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، مریم نوازکی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ نیب نے دو انکوائریزمیں 26 مارچ کو طلب کیاہے،حکومت کے دباﺅ پر نیب گرفتارکرناچاہتا ہے ،نیب مجھے 26 مارچ کو گرفتار کرسکتا ہے۔

درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب نے 1500کنال اراضی کی انکوائری شروع کررکھی ہے،انکوائری میں شامل تفتیش ہوناچاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، لاہورہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرے۔ لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نوازکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور مریم نواز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔