وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام اسکول کھلیں گے اور جہاں ضرورت پڑے گی صرف وہاں اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی او سی) کے اجلاس میں آج ملک کے بڑے شہروں میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لیا گیاہے، سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرل میں ہے اور یہاں شرح بہت زیادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 2.6 تھی جب کہ پنجاب اورخیبر پختونخوا میں بھی صرف مخصوص اضلاع کے اسکول بند ہوں گے۔ گزشتہ 2 ماہ میں 154اسکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا، اگرکسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھنے سے اسمارٹ لاک ڈاون لگانا پڑا تو وہا اںسکول بند کرنا پڑیں گے۔