بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

بھارتی کسان مطالبات پرقائم ۔مودی کی ہٹ دھرمی بھی برقرار

بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، لوک سبھا کمیٹی نے نئے ضابطے فوری نافذ کرنے کی سفارش کی جسے کسانوں نے رد کر دیا۔ کینیڈا میں بھی کاشتکاروں کے حق میں سیکڑوں افراد نے دھرنا دیا۔

ہریانہ اور مشرقی پنجاب سے کسان ریلیوں کی صورت میں پیدل دھرنوں کی جگہوں پر پہنچے، دلی کے ارد گرد سنگھو اورٹکری بارڈرپرآزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں جلسے منعقد کیے گئے۔

کسانوں کا کہنا ہےمتنازع قوانین واپس کروا کر ہی دم لیں گے، جلسوں میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، کینیڈا میں بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں سیکڑوں افراد نے دھرنا دیا۔