پاکستان کی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی اہم شرط پرعملدرآمد کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو سوالنامہ بھجوادیا۔
حکومت کی جانب سے پراپرٹی ڈیلرز کو جو سوالنامہ بھجوایا گیا ہے اس میں 68 سوالات ہیں جن کے مفصل جوابات دینے ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کی شرط کے مطابق ڈیلرزکو پراپرٹی خریدنے والے گاہک کی تفصیلات اور تصویر دینا ہو گی۔ کیش پر پراپرٹی خریدنے والوں کے بارے میں بھی تفصیلات مہیا کرنا پڑیں گے۔ اگر جائیداد وراثت میں ملی ہے تو بھی بتانا ہوگا۔