نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا، اعلامیہ
نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا، اعلامیہ

مریم پیشی‘نیب کے بڑے انتظامات،3 درجاتی سیکیورٹی لیئر قائم، 2ہزار اہلکار تعینات

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے بڑے انتظامات کر لیے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق ریڈزون میں کسی بھی شخص، کارکن، رہنما اور میڈیا کے فرد کے جانے پر پابندی ہوگی۔ نیب لاہور آفس کے باہر 3 درجاتی سیکیورٹی لیئر قائم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق نیب آفس میں مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی رہنما یا وکیل وغیرہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیب کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر پولیس،اینٹی رائیٹ فورس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد تعینات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب آفس کے باہر کیمروں سے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کو فوری حراست میں لیا جائے گا۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 2 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی کے موقع پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔