پاک فضائیہ کے ایئر ڈیفنس دستے کی قیادت ون کمانڈر عدیل سعید نے کی۔فائل فوٹو
پاک فضائیہ کے ایئر ڈیفنس دستے کی قیادت ون کمانڈر عدیل سعید نے کی۔فائل فوٹو

یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل وہ ’ریڈار‘ جس نے ابھی نندن کے طیارے کو ٹریک کیا

وفاقی دارلحکومت کے شکر پڑیاں گرائونڈ میں یوم پاکستان پریڈ جاری ہے جس میں پاکستان کی جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جارہاہے اور پریڈ میں فروری2019 میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو ٹریک کرنے والا ریڈار بھی شامل کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک فضائیہ کے ایئر ڈیفنس دستے کی قیادت ون کمانڈر عدیل سعید نے کی جن کا تعلق 453 مائٹی تھنڈرز سے ہے ، دستے میں ” ٹی پی ایس 77 ریڈار سسٹم “ بھی شامل کیا گیا جو کہ 500 کلومیٹر کی دوری تک دشمن کے جہازوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ، آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے دوران فروری 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہازکو ٹریک کرنے میں ٹی پی ایس 77 نے اہم کر دار ادا کیا تھا ۔

دنیا نے پاکستان ایئر فورس کے ایئر ڈیفنس کی اس پیشہ وارانہ مہارات کا عملی ثبوت دیکھا ، ہمیشہ پاکستان ایئر فورس ایئر ڈیفنس نے پاکستانی قوم کاسر فخر سے بلند کیا ہے۔