صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہناہے کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری مسلح افواج دور حاضر میں کسی سے پیچھے نہیں ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جو دفاعی پیداوار میں خودکفیل ہے ،عہد کریں آزادی کی طرح ترقی اورخوشحالی کی منزل بھی حاصل کریں گے ،ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
یوم پاکستان کی تقریب سے صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان پوری قوم کو مبارک ہو ، شاندار پریڈپر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پریڈ میں موجودتینوں مسلح افواج کے سربراہان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ 23مارچ کو بھارت کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تعین ہواتھا،پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے ،اقبال کی فکر اورقائد کی جدوجہد سے سات سال میں خواب تعبیر ہوا۔
صدرمملکت کاکہناتھا کہ پاک فوج نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی ،دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ،سائنس و ٹیکنالوجی سے ہر شعبے انقلابی تبدیلیاں ہو رہی ہیں ،ہمیں اسلامی ورثے اورقومی روایات کی پاسداری کرنی ہے ۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابی کی دنیا بھی معترف ہے ،نفرت اورسازشوں نے پورے خطے کے حالات کو مفلوج کررکھاہے ،ہم خطے میں امن ،سلامتی اورترقی کے خواہش مند ہیں ،اچھی نیت اورامن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں ۔
صدر پاکستان نے کہا کہ کشمیری عوام سے ظلم پر پاکستان سمیت دنیا کو تشویش ہے ،مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے آج وہ انسانی المیہ بن چکا ہے ،جنوبی ایشیا میں پائیدامن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ،کشمیریوںکویقین دلاتا ہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے ،بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہمیں زندہ قوم کی طرح آگے برھتے رہنا ہوگا۔
ہمارے دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے،سی پیک کیساتھ تعلیم طب کے شعبے میں تعاون اہمیت کا حامل ہے ،کورونا ویکسین کی فرہمی پر چین کے عوام اورحکومت کا شکرگزار ہوں۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ افغان قیام امن کیلئے پاکستان نے بے شمار جانیں اور وسائل قربان کئے ،پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ،افغان امن کیلئے دنیا پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے ،صدر پاکستان نے کہاکہ اپنے قومی مقاصداسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب سوچ میں ملک کو مقدم رکھیں ،اپنے قومی مقاصداسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب ملک میں قانون پر عملداری ہو،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم کرکے بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہناہے کہ ہماری مسلح افواج دور حاضر میں کسی سے پیچھے نہیں ،پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جو دفاعی پیداوار میں خودکفیل ہے ،عہد کریں آزادی کی طرح ترقی اورخوشحالی کی منزل بھی حاصل کریں گے ،ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ۔