لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدرمریم نواز کے خلاف دائر کی جانے والی قومی احتساب بیورہ(نیب ) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نمٹادی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے درخواست پیش کی گئی تھی کہ مریم نواز 26مارچ کو نیب پیشی پر اکیلی آئیں۔ عدالت نے نیب کی جانب سے دائرکی گئی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ یہ ریاست کا کا م ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال برقراراورعوام کا تحفظ یقینی بنائے۔
آپ اس معاملے پرعدالت کیوں آئے ہیں، ہم اس معاملے میں کس قانون کے تحت حکم جاری کرسکتے ہیں۔ ریاست کہاں ہے، یہ کام تو ریاست کے کرنے کا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے لیے رینجرزکو بلائیں یا فوج کو بلالیں، آپ ایسے معاملات میں عدالت کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔قانون کی خلاف ورزی پرقانون اپنا راستہ اختیارکرے گا۔لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست نمٹا دی۔