جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ 26 مارچ کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے جانا ہے اور اس مقصد کے لیےکارکنوں کو متحرک کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قیادت کی پگڑیاں اچھالنا اوراسے مقدمات میں الجھانا نیب کا مشغلہ ہے، حکومت میں چینی اورآٹا چور موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا سالوں سے فیصلہ نہیں ہورہا لیکن نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب نیب اوراس کے قوانین بنائے جارہے تھے تب بھی نیب کی مخالفت کی تھی، حکومت کا کوئی وژن اور کارکردگی نہیں۔جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسےضمیر فروشوں کی نشاندہی کریں گے جنہوں نے پیسوں یا کسی اور وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔