سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دو کیسز میں ضمانت منظورکرلی، ملزم کو دو،دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے خلاف پی ایس 88 ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، دہشت گردی اور پولیس پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے تھے، تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔
حلیم عادل کیخلاف گھوٹکی کے پولنگ اسٹیشن پرحملے کا کیس زیرسماعت ہے،اس کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ کی گرفتاری حالیہ دنوں میں ڈالی گئی تھی۔