بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ بنگلادیش کی مخالفت میں ڈھاکا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈھاکا کے مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کیمپس میں مودی کے خلاف ریلی نکالی گئی، اس دوران مظاہرین نے گو بیک مودی کے بینرز تھام رکھے تھے۔
ڈھاکا کے مقامی میڈیا کے مطابق ریلی کے منتظمین اورایکٹوسٹ کیا جانب سے مودی کو فرقہ وارانہ دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
مظاہرین کا بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ دہشتگرد بنگلادیش کی یوم آزادی کے جشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کو بنگلادیش کے 50ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے کل ڈھاکا جانا ہے۔