ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ المطیر نے ملاقات کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں افواج کے درمیان دفاعی اور ملٹری ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے پاکستان آرمی کی خطے میں امن اور افغان امن عمل کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ المطیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔