رانا محمد ارشد مرکزی صدرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن پاکستان نے مریم نواز شریف کی طرف سے ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے لئے خصوصی پیغام کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواراور صوبائی صدرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ یاسر عدیل شیخ تک پہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس ایف ن کے کارکن اور پاکستان کے نوجوان مریم نواز شریف کی نیب میں حاضری کے وقت محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں.
پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی اور ریاستی اداروں کو طاقتور بنانے کے لئے طالبعلموں کا کردار بہت اہم ہے. ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کااپنے حقوق کے لئے 26 مارچ کومریم نواز شریف کے ساتھ تاریخی یکجہتی کا مظاہرہ لاہور میں ماضی کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑے گا۔
پاکستان کے نوجوان میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سنہرے دور کی واپسی کے لئے مریم نواز شریف کے دست و بازو بننے کا عہد کریں گے. ملک بھر کے نوجوانوں کو یاد ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں طلبہ کو لیپ ٹاپ ملتے تھے، بیرونی دورے ہوتے تھے، اسکالر شپ ملتے تھے، تعلیم مفت تھی، تحریری تقریری مقابلے ہوتے تھے لیکن آج مسلط اور نا اہل حکمران کے دور میں طلبہ کے ساتھ زیادتیاں،فیسیں ڈبل، اسکالر شپ بند کردئیے گئے ہیں۔
طلبہ کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں ہیں، نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں اسی لئے مریم نواز شریف نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے پاکستان بھر کے نوجوانوں کو مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے ایم ایس ایف(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادتوں کو اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رانا محمد ارشد نے کراچی ایم ایس ایف(ن) کے ذمہ داران اور کارکنوں کو تاکید کی ہے کہ کراچی کے حلقےNA-249 سے مفتاح اسماعیل کی کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگادیں۔