اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازاپنی ذات اورخاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں۔
انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا۔ پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائےعوام کوڈھال بنا کراداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے۔سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہےتو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتےہیں۔یہ بزدلی نہیں توکیا ہے؟
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ قانون سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاعروج و زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتوں پرپی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اورنوٹس ملنے پر پھرمتحد ہوجاتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون اب ان کے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوالوں کا جواب دینے کی بجائے اداروں پر لشکرکشی کرنا قابل مذمت ہے۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے استفسار کیا کہ جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں، یہ بزدلی نہیں تو کیا ہے؟