آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔
آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ تجربے کا مقصد میزائل کے مختلف ڈیزائن اور پیرا میٹرزکو جانچنا تھا ، شاہین ون اے میں جدید نیوی گیشن سسٹم لگایا گیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ۔