بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، متعدد ٹرینیں منسوخ

متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بھارتی کسانوں کی جانب سے ہریانا اور پنجاب میں متعدد مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کے باعث مختلف شاہراہیں بلاک ہیں۔
متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اتر پردیش کے درمیان غازی پور بارڈر پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر سے نئی دہلی کے بارڈرز پر دھرنا دے رکھا ہے۔