مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے باپ کے ساتھ مل کر گھاٹے کا سودا کیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر دونوں سلیکٹڈ ہیں، پتہ نہیں پیپلزپارٹی سے یہ غلطی کس نے کرائی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خود کو نقصان پہنچایا ہے اس کے اس اقدام سے اپوزیشن اتحاد اور تحریک کو بھی نقصان ہوا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو بلایا جائے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ سنجرانی صاحب نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے میں کردار ادا کیا۔