انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطاً 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطاً 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی

ڈالر کے نرخ 155 روپے سے بھی نیچے آگئے

کراچی: روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، جمعہ کو ڈالر کے نرخ 155 روپے سے بھی نیچے آگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کے اجراء کے لیے عالمی بینکوں کے اشتراک سے کام شروع ہونے، آٸی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد تیسری قسط کی مد میں 500 ملین ڈالر کے اجرا اور آٸندہ چند ہفتوں میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمد اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 600 ملین ڈالر کے قرضے جاری کرنے کے عندیٸے جیسے عوامل کے باعث روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگئی۔
جمعہ کو ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 155 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 43 پیسے کی کمی سے 154 روپے 58 پیسے پر بند ہوٸی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 155 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوٸی۔