کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے کل سے دوبارہ مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی، جب کہ صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔