قومی شاہینوں نے پروٹیز کے دیس ڈیرے جما لیے، آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔فائل فوٹو
قومی شاہینوں نے پروٹیز کے دیس ڈیرے جما لیے، آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔فائل فوٹو

قومی کرکٹرزآج سے سنچورین میں ٹریننگ شروع کریں گے

جنوبی افریقہ سیریز سے پہلے قومی کرکٹرز آج سے سنچورین میں ٹریننگ شروع کریں گے، فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے۔

قومی شاہینوں نے پروٹیز کے دیس ڈیرے جما لیے، آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے پانچ بجے ٹریننگ کا آغاز کریں گے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس کے سیشنز ہوں گے۔

گذشتہ روز قومی اسکواڈ میں شامل اکیس پلیئر اور تیرہ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے تھے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چارٹی 20 میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہوگی۔