پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان کاکہناہے کہ ہم سڑک پر احتجاج اورلانگ مارچ کیلیے بھی تیارتھے ،سینیٹ اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں تھی،آپ کواتنا چھوٹا عہدہ لگ رہاتھا تو ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پہلے کہاتھاکہ ہم استعفوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،یہ نہیں ہوسکتاکہ آپ کسی کودیوار سے لگائیں،الیکٹڈاورسلیکٹڈکے بحث میں نہیں جاناچاہیے اس کافائدہ حکومت کوہوگا،یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارتھے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ پنجاب میں بزدارحکومت تاش کے پتوں کی طرح ہل رہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کوآئینی ،جمہوری طریقے سے ہٹاناہے،شیری رحمان نے کہاکہ آصف زرداری کانام ای سی ایل پرہے،وہ کراچی میں بیٹھے ہیں،سلیکٹڈکون ہے؟کون باہرجارہاہے اورآرہاہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے،کورونا ویکسین دوستوں کی کمپنیوں کے ذریعے منگوائی جارہی ہیں، کورونا ویکسین 160 فیصد مہنگی بیچی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونامریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے،پاکستان کے پاس کوئی ویکسین نہیں،یہ سب چین کی مہربانی ہے،دیگرممالک میں کورونا ویکسین لگوانے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ پاکستان کامستقبل گروی رکھ دیاگیا،آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرناحکومتی پالیسی کی کمزوری ہے،ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھاجارہاہے،حکومت نے پی آئی اے سمیت دیگراداروں کوتباہ کردیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام بھگتائے ہیں،آئی ایم ایف وہ مانگتی ہے جس سے شفافیت ہو،آئی ایم ایف کیسے کہہ سکتی ہے کہ ٹرانسپرنسی اورشفافیت ختم کردیں،ٹرانسپرنسی کاپاکستان میں جنازہ نکالاجارہاہے۔
شیری رحمان نے کہاکہ ندیم بابر نے گردشی قرض 3 سے 4 ٹریلین تک پہنچادیا،وزیراعظم نے کوروناپازیٹوہوتے ہوئے بھی اجلاس کی صدارت کی،جوبائیڈن نے آپ کوکلائمٹ چینج سمٹ میں بلایاہی نہیں۔
اس موقع پرشازیہ مری نے کہاکہ ن لیگ کی نائب صدرنے کل جورویہ اختیارکیااس پرافسوس ہے،ڈیل کاطعنہ پیپلزپارٹی کودیاجاتاہے لیکن ڈیل کوئی اورکرلیتاہے، پیپلزپارٹی قیادت نے جیلیں کاٹی ہیں،ہمیں سلیکٹڈکاطعنہ دیناقابل افسوس ہے۔