کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں مسافر ٹرینوں کو ایک بار پھر تین ہفتوں کیلیے بند کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی بکنگ 50 فیصد کردی جائے گی ، فی الحال کورونا ایس او پیز کے ساتھ ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کی جا رہی ہے۔رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال ٹھیک نہ ہونے پر مسافر ٹرینیں وقتی طور پر بند ہوسکتی ہیں جس کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے کی وزیر اعظم سے ملاقات میں کیا جائے گا۔ سندھ حکومت بھی ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔