ملک بھر میں شب برات آج بروز پیرعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
عبادت گزار اللہ کے حضورسربسجود ہوکراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے اور توبہ و استغارکریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔علما کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نوافل پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت اورذکراذکار کریں اور نفلی روزہ بھی رکھیں۔
بعض مساجد میں شب برات کے محدود اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے،عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ میں شب بیداری کی تقریب منعقد ہوگی۔