لاپتہ افراد کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پولیس ،محکمہ داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کے فوکل پرسن کو تبدیل کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرسماعت ہوئی،عدالت نے لاپتہ افرادکے معاملے پروفاقی حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کردیا،عدالت نے کہاکہ لاپتہ افرادکامعاملہ انتہائی سنجیدہ اورانسانی حقوق سے متعلق اہم ہے،نوٹس بھیجنے کے باوجودوفاقی سیکرٹری داخلہ سنجیدہ نہیں لے رہے۔
خیبرپختونخواکے حراستی مراکزمیں قیدشہریوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ وفاقی سیکریٹری داخلہ رپورٹ دیں یاذاتی حیثیت میں پیش ہوں، رپورٹ پیش نہ کی گئی توقانون کےمطابق کارروائی کریں گے۔
عدالت پولیس اورمحکمہ داخلہ کے فوکل پرسن پربھی برہم ہو گئی ،عدالت نے کہاکہ آپ نے کام نہیں کرناتوپھرکورٹ میں کیاکررہے ہیں؟ عدالت نے محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کوتبدیل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے سیکریٹری داخلہ کے فوکل پرسن کوبھی تبدیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے لاپتہ شہری یونس،صابر منصوری،فہیم اوردیگرکی فوری بازیابی کاحکم دیدیا۔