لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔شہباز شریف کی جانب سے کہاگیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔
عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااور سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔