متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔
کے مطابق عرب یونین برائے خلا باز اور سپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری سکول 18 اپریل سے کھلیں گے۔
رمضان المبارک کے دوران سکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کرکے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، اسکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔